(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ” فلسطینی کار سوار نے ایک شاپنگ سینٹر کے قریب پیدل چلنے والوں پر تیز رفتار گاڑی چڑھادی ، پھر گاڑی سے باہر نکلا اور تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔”
صیہونی پولیس کے مطابق آج دوپہر کے وقت تل ابیب شہر میں ایک کار سوار 20 سالہ عبد الوہاب خلیلح نے تیز رفتار گاڑی اسرائیلی شہریوں پر چڑھادی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس، جیکب شبتائی نےدعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور فلسطینی ہے جس نے کم سے کم دس لوگوں کو زخمی کیا جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ، انھوں نے بتایا کہ مجرم سے تعلق رکھنے اور اسے مدد فراہم کرنے کے شبے میں متعدد افراد کو گرفتارکیا ہے ۔”
واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو ز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ، حملہ کے وقت ایک ایک مسلح شخص نے حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کیا۔