(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسرائیلی کارروائی کو ’ہمارے غیر مسلح لوگوں کے خلاف ایک نیا جنگی جرم‘ قرار دیتے اس کی مذمت کی اور کہا کہ ’اس سے خطے میں سلامتی اور استحکام نہیں آئے گا۔‘
فلسطین کے ایوان صدرے ترجمان نبيل أبو ردينہ نے مقامی میڈیا کو بتایاہے کہ صدرمحمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں صیہونی فوج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے باعث صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی روابط معطل کردیے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے گذشتہ روز جنین اور دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بربریت اور کھلی دہشتگردی کے خلاف فلسطینی قیادت ساتھ ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس میں اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر محمود عباس ماضی میں بھی متعدد مرتبہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کے واقعات کے بعد اسرائیل کے ساتھ روابط کو عارضی طور پر معطل کرچکے ہیں۔