(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی پر الزام تھا کہ اس نے آٹھ سال قبل اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس افسر اور اس کی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
عبرانی چینل 7کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس سے تعلق رکھنے والے القسام بریگیڈ کے ایک سیل کے ایک رکن 32 سالہ زید عامر کواکتوبر 2015 میں نابلس کے مشرق میں غیر قانونی صیہونی بستی "اتمر” اور "ایلون مورہ” کے رہائشی "، اسرائیلی اسٹاف یونٹ کے ریزرو انٹیلی جنس افسر ایتم ہانکین اور ان کی اہلیہ "نما ہانکین” کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے جرم میں دو مرتبہ عمر قید اور تیس سال اضافہ قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے حق میں قیدی عامر پر 30 لاکھ شیکل کا ہرجانہ عائد کرنے کا حکم دیا۔
یہ کارروائی آباد کاروں کی جانب سے نابلس کے جنوب میں واقع دوما گاؤں میں دوابشہ خاندان کو زندگہ جلانے کے جرم کے جواب میں کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 2016 میں غاصب صیہونی فورسز نے زید عامر کے گھر کو بھی غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کر دیا تھا۔