• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کے خلاف تشدد ناقابل قبول ہے ،فرانس کی صیہونی ریاست کی مذمت

صیہونی ریاست کے اقدامات دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈالتی ہے جو کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کی واحد ضمانت ہے۔ "

منگل 27-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینیوں کے خلاف تشدد ناقابل قبول ہے ،فرانس کی صیہونی ریاست کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فرانس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت صیہونی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے یہ "زمین پر کشیدگی کو ہوا دینےاور امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔”

گذشتہ روز فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجینڈرے  نے فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے پرتشدد حملوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

 اپنے جاری کردہ  بیان میں  انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد ناقابل قبول ہے اور اسے روکنا ہوگا ، بین الاقوامی قانون کی دفعات کے تحت یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے اور یہ "زمین پر کشیدگی کو ہوا دینےاور امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔”

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ علاقوں میں آباد کاری کے نئے منصوبوں کی منظوری دے کر ایک قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو خطرے میں ڈالتی ہے اور دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈالتی ہے جو کہ پائیدار امن کی واحد ضمانت ہے۔ "

فرانس نے ایک بار پھر اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ "یہودی بستیوں میں مکانات کی تعمیر کے لیے لائسنسنگ کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور مغربی کنارے کی متعدد بستیوں میں تقریباً 5,000 نئے ہاؤسنگ یونٹس کے لیے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کو ترک کرے۔”

Tags: اسرائیلیاین کلیئر لیجینڈرےصیہونیفلسطینیمقبوضہوزارت خارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.