• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شدت پسند صیہونی وزیر کا  ہزاروں فلسطینیوں کے قتل کا مطالبہ

جو ہمیں نقصان پہنچائے اسے مار ڈالنا چاہیے۔" جو بھی کسی یہودی کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا اس کی قیمت اس کی جان سے ادا کی جائے گی۔

ہفتہ 24-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
شدت پسند صیہونی وزیر کا  ہزاروں فلسطینیوں کے قتل کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شدت پسند صیہونی وزیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کو اس کی حکمرانی کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کے خلاف "ٹارگٹ کلنگ” کی پالیسی اپنانی چاہیے۔

انتہائی دائیں بازو کی جماعت جیوش پاور (اتزما یہودیت) کے سربراہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر  جو اپنے انتہاپسندانہ خیالات اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی حمایت کے لیے شہرت رکھتے ہیں نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی بستی گیوات لہوا کے دورے کے دوران  ایک انتہائی متنازعہ  بیان دیا ہے جس نے فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں میں غم اور غصہ کو جنم دیا ہے۔

شدت پسند صیہونی وزیر نے کہا کہ فلسطین پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کے لئے اسرائیلی قبضے کو اس کی حکمرانی کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کے خلاف "ٹارگٹ کلنگ” کی پالیسی اپنانی چاہیے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس سے مستقبل میں ہونے والے حملوں کو روکا جائے گا اور اسرائیل کی ڈیٹرنس بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی  پر تشدد بھڑکانے اور دہشت گردی کی حمایت کا الزام بھی لگایا۔

بین گویر نے کہا، "ہمیں ٹارگٹ کلنگ کی پالیسی پر واپس آنے کی ضرورت ہے، اور جو ہمیں نقصان پہنچاتا ہے اسے مار ڈالنا چاہیے۔” "ہمیں صرف ایک یا دو نہیں بلکہ ہزاروں کو مارنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ جو بھی کسی یہودی کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا اس کی قیمت اس کی جان سے ادا کی جائے گی۔

بین گویر کے تبصروں کی فلسطینی حکام، انسانی حقوق کے گروپوں اور بعض اسرائیلی سیاست دانوں کی جانب سے مذمت کی گئی۔ PA کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بین گویر کے بیانات "نسل کشی اور نسلی تطہیر کا واضح مطالبہ” تھے اور انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرے اور اسے جوابدہ ٹھہرائے۔ وزارت نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس طرح کے بیانات خطے میں مزید تشدد اور نفرت کو ہوا دے سکتے ہیں۔

Tags: اسرائیلیایتماربین گویرصیہونیفلسطینییہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.