• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ہر محاذ پر ناکامی کے بعد صیہونی دشمن اب مذہبی جنگ شروع کررہا ہے، حزب اللہ

اس طرح کے واقعات تمام مذہبی، انسانی اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔"

ہفتہ 24-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ہر محاذ پر ناکامی کے بعد صیہونی دشمن اب مذہبی جنگ شروع کررہا ہے، حزب اللہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کتاب  اللہ کی توہین ایک قابل مذمت اور مسترد شدہ فعل ہے جو دہشت گردی اور نسل پرستی کی اعلیٰ ترین سطح کی نمائندگی کرتا ہے اور لوگوں کے عقائد اور عبادات کو متاثر کرتا ہے۔

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ  نے ” یہودی آباد کار گروہوں کی طرف سےفلسطین میں مساجد کی بے حرمتی اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے مذموم افعال قابل مذمت، ناقابل معافی اور خطرناک  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات تمام مذہبی، انسانی اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔”

حزب اللہ نے مسلمان ممالک اور عرب حکومتوں اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں مساجد اور قرآن پاک کی منظم انداز میں ہونے والی بے حرمتی کے واقعات پر آواز بلند کریں اور اس طرح کے مکروہ اقدامات کا تدارک کرائیں۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ خدا کی کتاب کی توہین ایک قابل مذمت اور مسترد شدہ فعل ہے جو دہشت گردی اور نسل پرستی کی اعلیٰ ترین سطح کی نمائندگی کرتا ہے اور لوگوں کے عقائد اور عبادات کو متاثر کرتا ہے۔

واضح  رہے کہ جمعرات کو سوشل میڈٰیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عوریف میں ایک مسجد پر حملہ کرتا ہے۔ ان کے ساتھ پولیس کتے بھی ہیں،اس موقعے پر انہوں نے قرآن پاک کے نسخے اٹھائے اور ان کے اوراق پھاڑ ڈالے۔

Tags: اسرائیلیحزب اللہصیہونیفلسطینیلبنانیمقبوضہیہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.