• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسلح صیہونی آبادکاروں کا حملہ 36 فلسطینی زخمی، 140 گاڑیاں جلادیں، متعدد فلسطینی گرفتار

آباد کاروں نے اللبن الشرقیہ گاؤں میں ایک کار واش کو جلا دیا اور گندم کے کھیتوں کو آگ لگا دی جس کے باعث کھڑی فصل تباہ ہوگئی

بدھ 21-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسلح صیہونی آبادکاروں کا حملہ 36 فلسطینی زخمی، 140 گاڑیاں جلادیں، متعدد فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی  مسلح صیہونی  آبادکاروں نے گذشتہ روز منگل  اور بدھ کی  رات کو مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد فلسطینی شہروں  پر فلسطینی آبادیوں پر پرتشدد حملےکیئے جس کے نتیجے میں ، 36 فلسطینی زخمی ، متعدد گرفتار اور کم سے کم 140 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

صیہونی ریاست کے جرائم اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کےلئے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ غسان دغلس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  آباد کاروں اور قابض افواج کے وسیع حملوں کے نتیجے میں منگل کو درجنوں فلسطینی شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے جبکہ  صیہونی  بلوائیوں کے حملوں میں فلسطینی شہریوں کی املاک اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ  مسلح صیہونی آبادکاروں کے گروہ نے صیہونی پولیس کے حفاظتی حصار میں فلسطینی آبادی پر حملہ کیا جس میں زعترہ چوکی کے ساتھ ساتھ ساویہ کے قصبوں، اللبن الشرقیہ، حوارہ میں سلمان  را ؤنڈ ابا ؤٹ کے علاقے بھی شامل ہیں، آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں کے شیشے اور دروازے توڑے، گاڑیوں کو آگ لگایا اور دیگر املاک کو تباہ کیا۔

غسان دغلس نے مزید بتایا کہ  مسلح صیہونی آباد کاروں نے اللبن الشرقیہ گاؤں میں ایک کار واش کو جلا دیا اور گندم کے کھیتوں کو آگ لگا دی جس کے باعث کھڑی فصل تباہ ہوگئی۔

نابلس میں فلسطینی ہلال احمر میں ایمبولینس اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ زہریلی آنسو گیس سے 30 شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئےجنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے ہلال احمر کی ایمبولینس کو آگ لگ گئی۔

Israeli settlers attack Palestinians and injure Israeli soldier during pilgrimage - Region - World - Ahram Online

احمد جبریل نے بتایا کہ نابلس کے جنوب میں حوارہ فوجی چوکی پر دوسری ایمبولینس پر حملہ کیا گیا۔ شمالی مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے امور کے انچارج غسان دغلس نے کہا کہ آباد کاروں نے حوارہ میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ ان کا مقابلہ کرنے والے نوجوانوں پر براہ راست گولیاں برسائیں اور ایک گاڑی کو بھی جلا دیا۔

غسان دغلس نے نشاندہی کی کہ مساجد سے فلسطینی باشندوں سے صیہونی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ نابلس کے مشرق میں بیت فوریک فوجی چوکی پرمنگل کی شام آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد شہری زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے آباد کاروں کے ایک اجتماع کے درمیان دونوں سمتوں میں چوکی کو بند کر دیا اور بیت فوریک اور بیت دجن قصبوں کے مکینوں کو ان کے گھروں تک پہنچنے سے روکا۔ گاڑیوں پر آنسو گیس سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

Tags: آبادکاراسرائیلیحوارہصیہونیغسان دغلسفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.