(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک جانباز کو موقع پر شہید کردیا گیا جبکہ دوسرے کو کچھ دیر تعاقب کرنے کے بعد کچھ فاصلے پر کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کی ایک ناجائز بستی کے قریب صیہونی آبادکاروں پر مسلح فلسطینی جانبازوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار صیہونی آباد کار جہنم واصل اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ان میں دو حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
حملہ آوروں میں 26 سالہ مہند فالح شحادہ بھی شامل ہیں جن کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے عوریف قصبے سے تھا۔ شہید ہونے والے دوسرے القسام کارکن 24 سالہ خالد مصطفیٰ صباح تھے، صیہونی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینی مجاھدین مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے رکن تھے۔