(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی نوجوانوں نے شمال مغربی کنارے کے مشرق میں قلقیلیہ میونسپلٹی میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کےمطابق دو روز قبل قلقیلیہ قصبےکے قریب ، غیر قانونی صیہونی بستی "ہومش یان” کے غیر قانونی آبادکاروں کے ایک مسلح گروہ نے صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں فلسطینی آبادی پر حملہ کیا تھا ، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے توڑنے کے ساتھ ساتھ گھروں اور چوراہوں پر لگے ہوئے سیکیورٹی کمیرے بھی توڑ ڈالے تھے۔
ردعمل میں گذشتہ روز فلسطینی نوجوانوں نے غیر قانونی صیہونی بستی کی جانب کی سڑک پر صیہونی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھرا ؤ کیا جس کے نتیجےمیں کم سے کم آٹھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔