(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمت کاروں نے رات گئے صیہونی فوج کی چوکی پر فائرنگ کی جس کے بعد غاصب فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ مزاحمت کاروں نے اسی چوکی پر دوبارہ حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے گذشتہ ہفتے کی رات کومقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں وادی اردن میں الحمراء نامی اسرائیلی فوجی چوکی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ، حملے کے بعد صیہونی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کی تاہم تھوڑی ہی دیر بعد مزاحمت کاروں نے ایک بار پھر اس ہی چوکی کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کی اس مرتبہ بھی مزاحمت کارو با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اسرائیلی عسکری تجزیہ کار”ارون رونلڈ” کا کہنا ہے کہ علاقے کو اسرائیلی فوج نے گھیرے میں لے رکھا تھا اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باوجود ایک ہی مقام پر دو مرتبہ حملہ ہونااسرائیلی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔