(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی ریاست انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے مقدمہ چلائے بنا قید کرتی ہے اور قید میں من مانی توسیع بھی کرتی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔
فلسطینی سینٹر فار پریزنرز اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ریاض العشر نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کی جس میں انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست نے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے جس میں خواتین اور نابالغ بچوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔
گذشتہ ایک ماہ کے دوران غاصب فوج نے انتظامی حراست کے تحت 19 نابالغ فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا جبکہ تین خواتین کو بھی غیر قانونی پالیسی کے تحت حراست میں لیا گیا۔