(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے وفد کی شرکت انڈونیشیا کے لیے قابل قبول نہیں، اس لیے اسرائیلی پرچم بردار ٹیم اس کانفرنس میں حصہ نہیں لے سکے گی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل مڈوائف ایسوسی ایشن کی سربراہ یفات روبانینکو نے بتایا ہے کہ انھیں دو ہفتے قبل ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے تھا کہ انڈونیشیا میں 33 ویں انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مڈوائف (ICM) کانفرنس کے دوران اسرائیلی پرچم بلند کرنے کے حوالے سے حساسیت پائی جاتی ہے کیونکہ بالی کے حکمران اور ان کی اہلیہ اس کانفرنس میں شرکت کریں گےاس لئے اسرائیلی وفد کی شرکت انڈونیشیا کے لیے قابل قبول نہیں۔
اسرائیلی وفد نے انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کی ذمہ دار وزارت خارجہ اور سنگاپور میں سفارت خانے سے رابطہ کیا تاکہ اسے اپنے فیصلے پر نظر ثانی پرمجبور کیا جاسکے تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
اخبار نے اس کے لیے "انٹرنیشنل اسلامک موومنٹ” کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ "انڈونیشیا نے بین الاقوامی اسلامی تحریک کے مطالبات کا جواب دیا ہے” جس پر اس نے "یہود دشمنی” کا الزام لگایا ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ "ایک خطرناک نظیر قائم کرتا ہے”۔ اسرائیلی یونین آف مڈوائف میں بین الاقوامی تعلقات کی کوآرڈینیٹر گیلا زیرویف نے انکشاف کیا کہ "اسرائیل کو خبردار کیا گیا تھا کہ انڈونیشیا میں کانفرنس کے انعقاد سے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔