(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ نے اسرائیلی عدالتوں میں دائر مقدمات کی وجہ سے "مقبوضہ مشرقی القدس میں 424 بچوں سمیت کم از کم 970 فلسطینیوں کو زبردستی انخلاء کا خطرہ ہ ہونے سے خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار لن ہیسٹنگز نے حال ہی میں دو فلسطینیوں سے ملاقات کی ہے جو 1954 سے اپنے گھروں میں مقیم تھے اب اپنے گھروں سے جبری بے دخلی کاسامنا ہے۔
اقوام متحدہ نے اسرائیلی عدالتوں میں دائر مقدمات کی وجہ سے "مقبوضہ مشرقی القدس میں 424 بچوں سمیت کم از کم 970 فلسطینیوں کو زبردستی انخلاء کا خطرہ ہ ہونے سے خبردار کیا ہے۔
دوسری طرف، ہیسٹنگز نے کم از کم 970 فلسطینی جن میں 424 بچے بھی شامل ہیں، مشرقی القدس میں زبردستی انخلاء کے خطرے سے دوچار ہونے اور بین الاقوامی قانون سے مطابقت نہ رکھنے کے اس عمل کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین نے طویل عرصے سے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی القدس میں "غیر فلسطینی بنانے ” کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل کے "جبری انخلاء” اور "جبری نقل مکانی” کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔