(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پیش کردہ بل قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کو مغربی کنارے اور اندرونی علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف انتظامی حراست کے احکامات جاری کرنے کا اختیار دے گا۔
عبرانی اخبار صحيفة كلكيست کی رپورٹ کے مطابق جیوش پاور پارٹی اورکی اسرائیلی کنیسٹ کی رکن زویکا فوگل نے ایک بل پیش کیا ہے اسرائیلی کے وزیر برائے سلامتی ایتمار بن گویر کو مغربی کنارے اور اندرونی علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف انتظامی حراست کے احکامات جاری کرنے کا اختیار دے گا۔
مجوزہ بل اتیمار بین گویر کو ایسے ہی اختیارات دیتا ہے جو ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے بہانے انتظامی حراست کے احکامات جاری کرنے کے حوالے سے وزیر دفاع کو حاصل ہیں۔
جب کہ مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے وزیر کو ایک یا زیادہ افراد پر متعدد پابندیاں عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے اگر وہ اس بات پر قائل ہو کہ یہ معاملہ عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے، اور پابندیوں میں گھر پر نظربندی، رہائش پر پابندیاں، اور دیگر قسم کی پابندیاں شامل ہیں۔
واضح رہےکہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ قانون متنازع وزیر ایتمار بین گویر کو وزیر دفاع کے برابر کے اختیارات دینے کی کوشش ہے۔