(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آباد کاروں کےحملوں کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے مسلح آبادکاروں کا بھرپور مقابلہ کیا اور سنگ باری کرکے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے کفر قدوم میں گذشتہ شام غاصب صیہونی فورسز ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپیں ہوئیں جبکہ غیرقانونی صیہونی مسلح آباد کاروں نے الخلیل میں شہریوں پر حملے کیے۔ کفر قدوم کی فلسطینی اراضی پر طاقت کے ذریعے قائم کی گئی "قدومیم” بستی کے آباد کار قابض فوجیوں کی حفاظت میں قصبے کے شمال میں جبل الکدان کے قریب جمع ہوئے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر حملے کی کوشش کی تاہم فلسطینی نوجوانوں نے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور سنگ باری کرکے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کیا۔
سیاق و سباق میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے کل شام جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے مرکز میں جابر محلے کے فلسطینی شہریوں پر پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق متعدد آباد کاروں نے جابر محلے کے رہائشیوں پر پتھراؤ کیا، اور ان پر تشدد کیا۔
صہیونی قابض افواج کی حفاظت میں آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہاتوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جن میں سب سے نمایاں مشرقی الشرقیہ، برقہ، جالود، سبسطیا، قصرا اور دیگر شامل ہیں۔