(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )بزرگ فلسطینی غزہ پر صیہونی فضائیہ کی بمباری میں زخمی ہوگئے تھے جو آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حالق حقیقی سے جاملے۔
مقامی ذرائع کے مطابق 72 سالہ اسماعیل سلمان عیاد غزہ شہر کے زیتون محلے کے رہائشی تھے جو غاصب صیہونی فورسز کی جانب سے حالیہ جارحیت میں زخمی ہوئے تھے اور آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
غاصب صیہونی فوج نے 9 مئی 2023 کو صبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ بمباری شروع کی تھی، جس میں رہائشی علاقوں کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایاتھا۔