(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شمالی شہر النَّاصِرَة کے مضافاتی علاقے یافا النصیریہ میں پیش آنے قتل عام کے واقع پراسرائیل کےسیاسی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ، اسرائیل کے حزب اختلاف نے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو تنقید کا نشانہ بنایا،۔
حزب اخلاف میں ہداش تعال پارٹی کے سربراہ ایمن عودہ نے کہا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کےوزیر ایتماربن گویر نے جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا تاہم جب سے وہ عہدے پر آئے ہیں مقبوضہ فلسطین سمیت اسرائیل میں تشدد کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ایمن عودہ نے کہا کہ اسرائیل اگر واقعی جرائم سے لڑنا چاہتاہے تو بن گویر کو فوری طور پر برطرف کر دینا چاہیے۔