(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی حملہ آور جائے وقوع سے بہ آسانہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دونوں فوجیوں کی حالت خطرے سے بابر بتائی جارہی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں فلسطینی کار سوار نے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کر دیا ۔
فوجی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں زخموں کی حالت خطرے سے باہر ہے ایک کو کمر کے نچلے حصے پر زخم آئے ہیں اور دوسرے کو بھی معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔