(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کا ایک وفد جس کی سربراہی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کر رہے ہیں کل ہفتےکو مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔ یہ دورہ مصری قیادت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
ادھر مصر کی سرکاری دعوت پر اسلامی جہاد کا ایک وفد بھی قاہرہ میں ہے۔ حماس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق وفد میں حماس کے نائب صدر صالح العاروری، حماس کے بیرون ملک رہ نما خالد مشعل اور تحریک کے سیاسی بیورو کے دو ارکان ڈاکٹر خلیل الحیہ اور انجینیر رحی مشتہی شامل ہیں۔
وفد کئی سیاسی اور میدانی امور پر تبادلہ خیال کے لیے مصری حکام سے ملاقات کرے گا۔ اس کے علاوہ غزہ کی صورت حال اور اسرائیل کی حالیہ ہفتوں میں ہونے والی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔