(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں پر سرحد کے دوسری جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ فائرنگ مصری فوج نے کی یا نہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "آج صبح اسرائیل اور مصر کی سرحد صحرائے نقب کے پاران ریجنل بریگیڈ کے علاقے میں ایک نا خوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں سرحد کی دوسری جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں دو صیہونی ایک مرد اور ایک خاتون فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔”
صیہونی فوج کی جانب سے واقع کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں فوج کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں ، دوسری جانب فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع کے بعد اسرائیلی فوج سرحد پر جائزے کے لئے پہنچی اس وقت دوسری مرتبہ اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی گئی۔