• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج نے دو بچوں سمیت پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا

مئی کے مہینے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں 143 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 33 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں۔

ہفتہ 03-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج نے دو بچوں سمیت پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں  کو اغوا کیا جن کی شناخت معلوم نہیں تھی جبکہ جنین سے تین کم سن بچوں کو بھی اغوا کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی  فورسز نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولااور دو نوجوانوں جن کی شناخت  نہیں ہوسکی ان کو اپنے ہمرا نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دوسری جانب  مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صیہونی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین بچوں کو حراست میں لیا اور انھیں بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مئی کے مہینے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں 143 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 33 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غاصب فوج نے جمعہ کی شام جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یعبد سے تین بچوں کو گرفتار کیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے اوس معین، عمار محمد اور کریم باسم کو گرفتار کیا، یہ سب ابوبکر خاندان سے تعلق رکھتےہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ قصبے کے جنوب میں تھے۔

Tags: اسرائیلیاوس معینصیہونیفلسطینیمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.