(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی سیکیورٹی فورسز نے اسرائیلی جرائم کے خلاف پرامن احتجاج کیا جس کو دبانے کےلئے صیہونی فورسز نے شرکاء پر ربڑ کوٹیڈ دھاتی گولیاں، اسٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
مقبوضہ فلسطین میں ہلال احمر میں ایمبولینس اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع قصبے بیت دجن میں غیر قانونی صیہونی آباد کاری کےخلاف فلسطینیوں نے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
غاصب صیہونی فورسز نے پر امن امظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور احتجاج کو دبانے کےلئے مارچ کے شرکاء پر ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیاں، سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کی زد میں آکر ایک بچے سمیت کم سے کم 26 فلسطینی زخمی ہوئے، متعدد کو زہریلی گیس کے باعث سانس لینے میں تکلیف ہوئی جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
بیت دجن میں عوامی کمیٹی برائے دفاع اراضی، دیوار اور آباد کاری مزاحمتی کمیشن نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی حمایت اور قابض ریاست کی دھمکیوں کے خلاف ریلی میں شرکت کریں۔ قریوت قصبے میں بھی قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ غاصب فورسز نے اس دوران 60 کے قریب فلسطینیوں احتجاج کرنے پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔