(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوجی نے نوجوان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ شعفاط چوکی کے قریب سے پیدل گزر رہا تھا۔ بعد ازاں اسے طبی علاج کے لیے بیت المقدس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے ایک فلسطینی نوجوان جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ، پر اچانک اس وقت فائرنگ کردی جب وہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی حصے میں واقع شعفاط فوجی چوکی کے قریب سے پیدل گزررہا تھا۔
مزید بتایا گیا کہ صیہونی فورسز نے فوجی چوکیوں پر اپنے فوجی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت میں خلل پڑا ہے۔
یہ واقعہ مقبوضہ علاقوں میں جاری کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے، جہاں اسرائیلی چوکیوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطینیوں کو روزانہ چیلنجز اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔