• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رواں سال صیہونی فوج نے بچوں سمیت آٹھ فلسطینیوں کو شہید کیا

پانچ ماہ کے دوران 2,209 خلاف ورزیاں کی گئیں، جن میں قتل، شہر بدری، گرفتاریاں اور گھروں کو مسمار کرنے کے علاوہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو نشانہ بنایا گیا

جمعرات 01-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
رواں سال صیہونی فوج نے بچوں سمیت آٹھ فلسطینیوں کو شہید کیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران صیہونی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں کے حملوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت 632 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین "معطی” کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے لے کر گزشتہ مئی کے آخر تک مقبوضہ بیت المقدس میں قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کی 2,209 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی، جن میں قتل، شہر بدری، گرفتاریاں اور گھروں کو مسمار کرنے کے علاوہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو نشانہ بنانے اور تمام بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

مرکز نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہری شہید  جب کہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت 632 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کی تعداد میں پچھلے سال کی نسبت رواں سال کے اس عرصے میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ اس سال کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والےآباد کاروں کی تعداد 22,456 آباد کاروں تک جا پہنچی ہے جب کہ پچھلے سال اسی عرصے میں  دھاوے بولنے والے آباد کاروں کی تعداد میں 20,217 ریکارڈ کی گئی تھی۔

رواں سال کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سے بے دخل ہونے والوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی، جن میں سے زیادہ تر القدس کے سرگرم کارکن ہیں، جو مسجد اقصیٰ کے محافظ اور مستقل نمازی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ قابض حکومت کی جانب سے القدس کے عوام کے خلاف نقل مکانی کی پالیسی جاری رہی، جس میں انہیں بے گھر کرنے اور اس کے مکینوں کے مقدس شہر کو خالی کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس ظالمانہ اور نسل پرستانہ پالیسی کے تحت قابض حکام نے القدس کے مختلف علاقوں میں تقریباً 56 مکانات مسمار کیے تھے۔

قابض فوج نے غیر مجاز تعمیرات کے بہانے درجنوں مکانات کی مسماری کے نوٹس بھی جاری کیے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے مکانات مسماری کے لیے 68 بار چھاپے مارے۔ مختلف املاک اور سہولیات کو ضبط کرنے کی 127 کارروائیاں کی گئیں۔

مرکز کے مطابق جنوری کے مہینے میں 462 حملے ہوئے، جب کہ فروری میں 378، مارچ میں 377، اپریل میں 604 اور مئی کے مہینے میں 388 حملے ہوئے۔

Tags: آبادکاراسرائیلیشہیدصیہونیفلسطینیمقبوضہیہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.