• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فنڈز کی کمی، ورلڈ فوڈ کا فلسطین میں 200,000 افراد کی امداد بند کرنے کا اعلان

فی الحال تو خوراک کی تقسیم کو محدود کیا جارہا ہے لیکن اگر فنڈز جاری نہیں کئے گئے تو آئندہ اگست سے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں دیگر  تمام آپریشنز معطل کر دیے جائیں گے۔

بدھ 31-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فنڈز کی کمی، ورلڈ فوڈ کا فلسطین میں 200,000 افراد کی امداد بند کرنے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے  عالمی سطح پر فنڈز کی قلت ہونے کے باعث  مقبوضہ مغربی کنارے اور گذشتہ 16 سالوں سے اسرائیلی محاصرے کا شکار شہر غزہ کے 200,000  سے زائد افراد کے لیے خوراک کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مبصر نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ادارے کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے جس  کے باعث خوراک کی فراہمی کا کام جاری نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ  ان کی جانب سے  مقبوضہ فلسطین میں اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں  کو  8 مئی کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ وسائل کی کمی کے باعث آئندہ جون سے امدادی سرگرمیاں روک دی جائیں گی یہ کہ پروگرام کی امداد صرف ضرورت مند اور سب سے زیادہ کمزور افراد تک محدود رہے گی۔

انھوں نے بتایا کہ فی الحال تو خوراک کی تقسیم کو محدود کیا جارہا ہے لیکن اگر فنڈز جاری نہیں کئے گئے تو آئندہ اگست سے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں دیگر  تمام آپریشنز معطل کر دیے جائیں گے۔

گزشتہ مارچ میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق، فلسطین میں اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 380,000، مغربی کنارے میں 150,000 اور غزہ کی پٹی میں 230,000 تک پہنچ گئی،  اس پروگرام کے تحت ایک فرد کو ایک ماہ کیلئے 35 شیکل کی رقم ملتی ہے۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہامدادغزہفلسطینیمغربی کنارہمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.