• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے، گاڑیاں اور گھروں کو جلادیا

آبادکاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا اور سڑکوں کو بند کردیا جس سے طولکرم اور جنین کو ملانے والی شاہرہا بند ہوگئی۔

بدھ 31-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے، گاڑیاں اور گھروں کو جلادیا
0
SHARES
0
VIEWS

منگل کی شام کو آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ حصوں میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے اور انتقامی کارروائیاں کیں۔

نابلس میں آباد کاروں نے قابض فورسز کی حفاظت میں اپنی انتقامی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر برقہ قصبے میں شہریوں کے گھروں اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔

شمالی مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاری اور اسرائیلی جرائم پر نظر رکھنے والی کمیٹی سیٹلمنٹ فائل کے انچارج اہلکار غسان دغلس نے بتایا کہ آباد کاروں نے خالی کرائی گئی "ہومیش” کی گئی کالونی میں دراندازی کی اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کیے۔

جنین میں آباد کاروں نے یبعد قصبے میں امریحہ محلے میں شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں پر حملہ کیا۔ محلے سے ملحق مرکزی سڑک کو بند کر دیا جس سے طولکرم اور جنین کو ملانے والی شاہرہا بند ہوگئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج کی حفاظت میں آباد کاروں نے شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں پر پتھروں سے حملہ کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف مردہ باد کے اشتعال انگیز نعرے لگائے۔

بیت لحم میں درجنوں آباد کار منگل کی شام بیت لحم کے جنوب مشرق میں طوق قصبے کے قریب جمع ہوئے۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کار "تکواع ” بستی کے چوراہے پر جمع ہوئے جو شہریوں کی زمینوں پر واقع ہے۔

قابض افواج مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں 500 سے زائد بستیاں اور چوکیاں قائم کر رہی ہیں، جن میں 900,000 سے زائد آباد کارآباد ہیں۔

Tags: آبادکاراسرائیلیشرپسندصیہونیفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.