(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یہودی بستی میں خطرے کے سائرن بجائے گئےجس کے ساتھ ہی صیہونی آبادکاروں کو گھروں اورکھڑیوں کو بند کرنے کے اعلانات ہوئے ،باہر نکلنے سے بھی سختی سے منع کیا گیا۔
عبرانی ٹی وی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیر کردہ غیر قانونی صیہونی بستی کوخاف یعقوب کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون یہودی آباد زخمی ہوگئی۔
چینل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں تاہم ذرائع کاکہنا ہے کہ یہودی بستی میں خطرے کے سائرن بجائے گئےجس کے ساتھ ہی صیہونی آبادکاروں کو گھروں اورکھڑیوں کو بند کرنے کے اعلانات ہوئے، باہر نکلنے سے بھی سختی سے منع کیا گیا جس کے بعد اطلاع ملی کے صیہونی آبادکارلڑکی کو گولی لگی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے کہ فائرنگ کسی فلسطینی مزاحمت کار کی جانب سے کی گئی ہے۔
صیہونی ریاست کے فوجی ریڈیو کے مطابق لڑکی معمولی زخم آئے ہیں، بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ یہ آوارہ گولی سے زخمی ہوئی۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری علاقے میں پھیل گئی اور فلسطینی شہریوں کے گھروں کی تلاشی شروع کردی۔