(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند مسلح صیہونی آبادکاروں نے ریاستی سرپرستی میں فلسطینی علاقوں اور بستیوں پر حملے معمول بنالیے ہیں،آبادکاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام بھی جاری ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مشرقی قصبے المغیر پر غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروپ نے حملہ کیا اورفلسطینیوں کی املاک کو آگ لگادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آبادکاروں نے فلسطینیوں کی ملکیتی کم سے کم 12 گاڑیوں کو آگ لگائی جبکہ دو دکانوں اور اجناس کے ایک گودام کو بھی جلاڈالا۔
واضح رہے کہ غیر قانونی صیہونی آبادکار ریاستی سرپرستی میں فلسطینیوں کی بستیوں اور علاقوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، آج صبح بھی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک غیرقانونی صیہونی آباد کار نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیا۔