(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مذہبی جماعتوں اور سرکردہ شخصیات نےے الگ الگ بیانات میں بیت المقدس کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں اور مقدس مقام کا تحفظ یقینی بنائیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے شرپسند صیہونی آبادکاروں کے ریاستی سرپرستی میں قبلہ اول پر شتعال انگیز دھاو ؤں اور صیہونی غنڈہ گردی کو لگام دینے کےلئے فلسطینی مذہبی جماعتوں اورسرکردہ شخصیات نے الگ الگ بیانات میں بیت المقدس کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں اور مقدس مقام کا تحفظ یقینی بنائیں۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام فلسطینی مسجد اقصیٰ میں جمعرات کو اعتکاف کریں تاکہ یہودی غنڈی گردی کا روکا جا سکے۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کےقیام کے دعوے دار یہودی گروپوں کے اتحاد نے کل جمعرات کو یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے اور تلمودی رسومات ادا کرنے کی اپیل کی ہے جس کے بعد فلسطینی شہری بھی اپنے مقدس مقام کے تحفظ کے لیے حرکت میں آگئے ہیں۔