• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے،بلاول

بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے

منگل 23-05-2023
in پاکستان, خاص خبریں
0
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے،بلاول
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان 5 اگست کے بھارت کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے، مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

وزیر خارجہ  پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے  بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں جی20 اجلاس پراپنے سخت ردعمل میں آزاد کشمیر اسمبلی میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کرکے دنیا کو باور کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ کشمیر غیرمتنازع علاقہ ہےدرحقیقت کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے 5 اگست کے اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، آزاد کشمیر سے متعلق بھارت کے جارحانہ بیانات دنیا کے سامنے ہیں، 75 سال سے کشمیری اپنے حق سے محروم ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کیساتھ ہیں، پاکستان کا لفظ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا، کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں، بھارتی اقدامات عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیر کی حقیقت کو نہیں بدل سکتی، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے، وہ جتنی چائے پینا چاہتے ہیں ہم پلائیں گے مگر ملک کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر پر بامعنی مذاکرات کےلیے سازگار حالات پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

Tags: بلاولبھٹوجی 20عالمی برادیکشمیرمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.