(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب نے "جنوبی ایرئیل” غیر قانونی صیہونی بستی میں 58 یونٹس کی تعمیر کے لیے ایک ٹینڈر دوبارہ کھولا ہے جو کہ اس علاقے میں ایک نئی بستی کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 600 سے زائد نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی منظوری کافیصلہ کیا ہے جن میں سلفیت گورنری کے قریب ایک نئی بستی بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطا بق قابض حکومت نے 615 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کا ارادہ کیا ہے جس میں "گیوت زیف” سیٹلمنٹ میں 554 یونٹس، "گیتامار” سیٹلمنٹ میں ایک یونٹ اور "بیٹ آریہ” سیٹلمنٹ میں دو یونٹ شامل ہیں۔
قابض حکام نے "جنوبی ایرئیل” بستی میں 58 یونٹس کی تعمیر کے لیے ایک ٹینڈر دوبارہ کھولا ہے جو کہ اس علاقے میں ایک نئی بستی کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قابض حکام کی آباد کاری کے منصوبے برسوں سے جاری ہیں، جس میں مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سلفیت گورنری میں آبادی پچھتر ہزار کے قریب ہیں جو انیس آباد کاری کالونیوں میں آباد کیے گئے ہیں۔