(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست ااپنے مفادات کے تحفظ کےلئے شام کے ہر حصے کو نشانہ بنائے گی دنیا پر یہ واضح کردیا گیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر عرب دنیا میں شام کی قانونی حیثیت کی بحالی اسرائیل کو اس پر حملہ کرنے سے نہیں روکے گی۔
عبرانی ویب سائٹ ‘‘ وائے نیٹ’’ کے مطابق گذشتہ ہفتے صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اعلیٰ سکیورٹی حکام نے شرکت کی اور شام کی عرب لیگ میں واپسی کا جائزہ لیا گیا۔
نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی سینئر فوجی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے شام کے عرب لیگ میں دوبارہ واپس آنے کے باوجود شام کی سرزمین کے اندر کی گئی کارروائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ صہیونی عہدیدار نے کہا ان کی حکومت نے اس سلسلے میں عالمی برادری کو واضح پیغامات پہنچا دیے ہیں کہ عرب دنیا میں شام کی قانونی حیثیت کی بحالی اسرائیل کو اس پر حملہ کرنے سے نہیں روکے گی۔
اسرائیلی عہدیدار نے مزید کہا کہ "اس سے شام میں اسرائیل کے اقدامات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ” اسرائیلی عہدیدار کی یہ یقین دہانی اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس خدشے کے اظہار کے بعد سامنے آئی ہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی سے وہاں اسرائیل کی کارروائیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل مستقبل قریب میں صورتحال کا جائزہ لینے کا انتظار کر رہا ہے لیکن اس وقت وہ اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔