(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 13 مقامات پر تصادم کے علاوہ فائرنگ کے 6 واقعات، 4 دھماکہ خیز آلات کے دھماکے، ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچانے اور صیہونی آباد کاروں کے خلاف آپریشن میں ایک گاڑی کو تباہ کیا گیا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم جاری ہیں جس کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا اور 26 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ 13 مقامات پر تصادم کے علاوہ فائرنگ کے 6 واقعات، 4 دھماکہ خیز آلات کے دھماکے، ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچانےاور صیہونی آباد کاروں کے خلاف آپریشن میں ایک گاڑی کو تباہ کیا گیا۔
رام اللہ شہر میں المغیر، البیرہ اور نبی صالح میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ قباطیہ، جلبوع اور جنین پناہ گزین کیمپ کے ساتھ ساتھ بورین، نابلس، اریحا، بیت لحم اور الخلیل میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔
مزاحمتی کارکنوں نے قابض فوجیوں پر شاکید، قباطیہ، جنین کیمپ، بورین اور نابلس میں مربعہ چوکی اور اریحا میں عقبہ جبر کیمپ کے قریب فائرنگ کی، جب کہ بیت لحم الخضر میں شہریوں کا آباد کاروں سے مقابلہ ہوا۔ فلسطینیوں نے سنگ باری کی جس کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔