(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نکبہ کے تباہ کن اثرات آج بھی جاری ہیں، اور لاکھوں فلسطینی اس کا شکار ہیں، جن میں پناہ گزین بھی شامل ہیں، جو اب بھی اپنے ملک واپس جانے کے اپنے حق سے محڑوم ہیں جہاں سے انہیں ناحق بے دخل کیا گیا تھا۔
یوم نکبہ کے موقع پر اقوام متحدہ میں پہلے اعلیٰ سطحی تقریب کےلئے اپنے بھیجے گئے پیغام میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کے "تباہ کن اثرات” نکبہ کے 75 سال بعد بھی جاری ہیں۔
شیخ تمیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”نکبہ کے تباہ کن اثرات آج بھی جاری ہیں، اور لاکھوں فلسطینی اس کا شکار ہیں، جن میں پناہ گزین بھی شامل ہیں، جو اب بھی اپنے ملک واپس جانے کے اپنے حق سے محروم ہیں جہاں سے انہیں ناحق بے دخل کیا گیا تھا”۔