(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسز نے المغایر گاؤں کے دو داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جس کے باعث فلسطینی رہائشی گاؤں میں مسلسل چوتھے روز سے محصور ہیں۔
المغایر ولیج کونسل کے نائب سربراہ مرزوق ابو نعیم نے مقامی میڈیا سے بات کرتےہوئے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مشرق میں واقع المغایر گاؤں کے دو داخلی اور خارجی راستوں کو گذشتہ چار روز سے بند کیا ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
اسرائیلی قابض افواج فلسطینی شہریوں کے خلاف روزانہ کی منظم خلاف ورزیوں، بندشیں، جان بوجھ کر نظربند، مکانات مسمار کرنے اور فلسطینیوں کی زندگیوں کو پیچیدہ بنانے کے لیے متعدد طریقوں سے ملک بدری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔