• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صہیونی فوج کے جاسوس طیاروں کی پروازیں

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی اسرائیلی بمباری میں غزہ کی پٹی کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

جمعہ 12-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صہیونی فوج کے جاسوس طیاروں کی پروازیں
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )چار روز میں مزاحمتیتحریک ’’ اسلامی جہاد‘‘ نے صہیونی ریسات پر 866 راکٹ داغے جن میں سے 260 کو ایئر ڈیفنس سسٹم ’’ آئرن ڈوم‘‘ نے ناکارہ بنا دیا جبکہ 606 میزائل اسرائیل میں گرے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق  آج دوپہر تین بجے کے بعد سے صہیونی فوج کی جانب سے غزہ پر کوئی نیا حملہ نہیں کیا گیا ہےغزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری فی الحال تھم گئی ہے تاہم فضا میں اسرائیلی فوج کے جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے کسی بھی وقت صہیونی  جارحیت کے دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

خدشات پر مبنی قائم اس امن سے قبل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی اسرائیلی بمباری میں غزہ کی پٹی کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آج جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ متعدد مقامات پر اسرائیلی گولے گرے اور تحریک اسلامی جہاد کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اب گنجان آباد سیکٹر میں ایک محتاط سکون دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے رات کے وقت فلسطینی سیکٹر میں "اسلامی جہاد‘‘ سے تعلق رکھنے والی فوجی تنصیبات پر بمباری جاری رکھی۔

غاصب فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ 9 مئی سے اب تک ’’ اسلامی جہاد‘‘ نے اسرائیل پر 866 راکٹ فائرکیے ہیں جن میں سے 260 کو ایئر ڈیفنس سسٹم ’’ آئرن ڈوم‘‘ نے ناکارہ بنا دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 250 سے زائد مقامات پر بمباری کی۔

Tags: اسرائیلیشہیدصہیونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.