(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی کے پیش نظر صہیونی ریاست نے جنوبی علاقے کے شہریوں کو بم شیلٹرز میں رہنے کا مشورہ دیدیا ہے، آج غاصب ریاست میں تمام اسکولوں کو بند کرنے کا کیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقے رفاح اور خان یونس میں صہیونی ریاست کی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں چار خواتین اور چار بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جن کی تعداد 20 سے زائد ہے۔
دوسری جانب صہیونی ریاست نے غزہ پر فضائی حملوں کے جنوبی اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے غزہ کی سے جڑی سرحد بند کردی ہے اور مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی کے پیش نظر جنوبی علاقے کے شہریوں کو بم شیلٹرز میں رہنے کا مشورہ دیدیا ہے، آج غاصب ریاست میں تمام اسکولوں کو بند کرنے کا کیا گیا ہے۔