• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی آبادکار کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

صہیونی آبادکار نے کھلے عام بیس سالہ عرب نوجوان دیار عمری کو گلی میں لڑائی کے بعد گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

پیر 08-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی آبادکار کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صہیونی آبادکار نے نہتے فلسطینی نوجوان کو پے درپے فائر کرکے شہید کیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی آبادکارو نے مقبوضہ غرب اردن کے علاقے صندلہ  سے تعلق رکھنے والے ایک بیس سالہ عرب نوجوان دیار عمری کو گلی میں لڑائی کے بعد گولی مار کر شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ جرم صندلہ اور المقیبلہ قصبوں کے قریب واقع "گان نیر” بستی کے داخلی دروازے کے قریب کیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان اور یہودی آباد کار کے درمیان جھڑپ میں آباد کار بھی زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی "نجمہ داؤد” کے طبی عملے نے اسے طبی امداد فراہم کی۔ دوسری طرف شدید زخمی حالت میں لائے گئے فلسطینی نوجوان کو ھعمیک اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، غاصب  پولیس نے گولی مارنے والے یہودی آباد کار گرفتار کرنے اور اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

ادھر درجنوں افراد نے صندلہ میں فلسطینی نوجوان کے وحشیانہ قتل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ درایں اثناء اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے صندلہ میں فلسطینی نوجوان کے وحشیانہ قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصندلہصہیونیصۃیونیفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.