(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے شہداء کو 12 مارچ 2023 کو نابلس کے جنوب مغرب میں صورہ فوجی چوکی کے قریب فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تین ماہ قبل شہید ہونے والے فلسطینی عد عثمان الشامی، جہاد محمد الشامی اور محمد رعد دبیک کے جسد خاکی گذشتہ روز ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
تینوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد غاصب صہیونی فورسز نے ان کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے تھے جنہیں تین ماہ بعد ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
شہداء کا جلوس رفیدیا ہسپتال کے سامنے سے نابلس کے مرکز میں شہداء چوک کی طرف روانہ ہوا، جس میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض فوج کے مسلسل جرائم کی مذمت میں مشتعل نعرے لگائے گئے۔ جہاد، عدی الشامی اور محمد دبیک کو 12 مارچ 2023 کو نابلس کے جنوب مغرب میں صورہ فوجی چوکی کے قریب قابض فوج نے اس گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
تین شہداء کے جسد خاکی حوالے کرنے کے بعد اسرائیلی قابض حکام 2015 سے اب تک 133 شہداء کی میتیں اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جن میں 13 شہید قیدی، 12 بچے اور ایک خاتون شہید کے علاوہ 256 شہداء کی میتیں بھی شامل ہیں۔