(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوجیوں نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں فوجی چھاپے کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جن کی شناخت 22 سالہ سامرالشافعی اور 22 سالہ حمزہ حرش کے نام سے ہوئی۔
غیر قانونی صہیونی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دونوں نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی اور مقابلے میں جان سےگئے۔