(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز فلسطینیوں کی املاک جس کی مکمل دستاویزات بھی دستیاب ہوں کو کسی بھی وقت غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیتے ہے۔
الولجہ ولیج کونسل کے سربراہ خضر الاعرج نے بتایا کہ گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے بیت لحم کے شمال مغرب میں عین جویزا کے علاقے پر دھاوا بولا اور لائسنس نہ ہونے کے بہانے رشید برغوث کے ایک ریسٹورنٹ کو مسمار کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ قابض فوج صہیونی فوج نے الولجہ گاؤں میں بستیوں پر حملوں کو تیز کرتے ہوئے متعدد مکانات اور تنصیبات کو مسمار کرنے اور ان کی تعمیر کو روکنے کا حکم دیا۔
۔