(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور بدترین شیلنگ سے کم از کم 150 افراد متاثرہونے جس میں قریبی اسکول کے درجنوں بچے بھی شامل ہیں۔
غیر قانونی صہیونی ریاست کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو اطلاع ملی تھی کہ نابلس کے پرانے شہر اریحا میں تین اسرائیلیوں کو فائرنگ کے کے قتل کرنے والے مزاحمت کار موجود ہیں اس بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرق میں واقع عسکر پناہ گزین کیمپ کے ایک اپارٹمنٹ کو گھیرے میں لیا اور اندھا دھند فائرنگ ،آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوئے جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں معاذ المصری، حسن القطانی اور تیسرے شہید ابراہیم جبرہیں ، جو گھر کے مالک تھے، شہید ہونے والوں میں سے دو افراد کی لاشیں صہیونی فورسز کی فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد کےاستعمال کی وجہ سے مسخ ہوگئیں ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج اور انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید ہونے والے دو افراد 7 اپریل کو اریحا مشہر کے شمال میں ہونے والی فائرنگ میں ملوث تھے ، جس میں تین آبادکار خواتین ہلاک ہوئی تھیں۔