(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مغربی اور شمالی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے رہائشی علاقوں کا امتیازکیئے بغیر بمباری کی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے رات گئے محصور شہر غزہ کے شمالی اور مغربی علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک 58 سالہ ہشیل مبارک سلمان شہید جبکہ چھ دیکر زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی ریاست اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کا یہ دور اس وقت شروع ہوا جب انسانی حقوق کے سرکاری اداروں نے "اسلامی جہاد” تحریک کے رہنما خضر عدنان کی اسرائیلی جیل میں طویل بھوک ہڑتال کے بعد شہادت کااعلان کیا۔