(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یحییٰ سنوار نے فلسطینی عوام کی سیاسی حمایت پر ایران کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ او ل کے تحفظ میں ایران کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے آج ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مقبوضہ فلسطین کے گذشتہ سولہ سالوں سے صہیونی غیر قانونی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ ر عبداللہیان نے یحییٰ سنوار کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
یحییٰ سنوارنے بھی ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو عید الفطر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی سیاسی حمایت پر ایران کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ قبلہ او ل کے تحفظ میں ایران کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔