(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غاصب صہیونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں قلقیلیہ اور نابلس میں غیر قانونی صہیونی آبادکاری کے خلاف مظاہروں میں حصہ لینے والے سیکڑوں فلسطینیوں پر طاقت کا بھر پرور استعمال کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں قلقیلیہ اور نابلس میں آبادکاری مخالف مظاہروں میں حصہ لینے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی ، دوسری جانب صہیونی فورسز نے بیت دجان میں مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہوئے، مزید برآں، اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع طاق قصبے میں تصادم کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔
ایک متعلقہ واقعے میں غاصب صہیونی فورسز نے مقبوضہ قلقیلیہ میں کفر قدوم میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا صہیونی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل برسائے جس میں صحافی محمد عنا سمیت چھ فلسطینی زخمی جبکہ درجنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔