(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ شہید ہونے والے بچے نے فوج پرحملہ کیا تھا ، دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی۔
فلسطینی حکام کے مطابق غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج نے گذشتہ روز نماز جمہ سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کیا جس کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فورسز پر پتھراو کیا ۔
صہیونی فوج کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کا ایک گروپ نے فورسز پر پتھراؤ کیا ان میں سے ایک نے فوج پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا جس کے جواب میں صہیونی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نیتجے میں 15 سالہ مصطفیٰ عامر صباح شہید اور دیگر کئی زخمی ہوگئے
واضح رہے کہ رواں سال پرتشدد واقعات میں اب تک خواتین اور متعدد بچوں سمیت 90 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ان جھڑپوں میں 19 اسرائیلی مارے جا چکےہیں۔