(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست کی بجلی کی فراہمی کی کمپنی نے سائبر حملے کے نتیجے میں اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کی خبروں کی تردید کی ہے۔
گذشتہ سال سے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کو دنیا بھر سے سائبر حملوں کا سامنا ہے ان حملوں میں گذشتہ تین ماہ سے شدت دیکھنے میں آئی ہے جبکہ گذشتہ روز ہیکرز نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو کا فیس بک اکا ؤنٹ بھی ہیک کرلیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل جمعرات کو غیرقانونی صہیونی ریاست اسرئیل میں بڑے پیمانے پر بجلی کابریک ڈاؤن ہوا جس سے آدھے سے زیادہ صہیونی ریاست کے شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا یہ غیر معمولی بریک ڈا ؤن سائبر حملے کا نتیجہ ہے جس سے صہیونی ریاست اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب سمیت حیدرا، بتاح تکوا، رمت گان، ریشون لیزیون، ایکر، تبریاس اور دیگر مکمل طورپر بجلی سے محروم ہوگئے۔
غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے سربراہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بجلی بندش کو سائبر حملوں کے نتیجے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر سائبر حملے نہیں کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے عبرانی پبلک براڈکاسٹر کان کو بتایا کہ "حیفا پاور اسٹیشن نے کام کرنا بند کر دیا، بظاہر زیادہ دباؤ کی وجہ سے ایسا یوا ہے، ہمیں یقین ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد ملک کے تمام حصوں میں بجلی واپس آجائے گی۔
واضح رہے کہ بجلی کا یہ بریک ڈا ؤں اٹھ گھنٹوں تک جاری رہا اور آخری اطلاعات آنے تک اسرائیل میں مکمل طورپر بجلی کی بحالی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔