• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کی فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ سے تین زخمی درجنوں بے ہوش

جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جبکہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیو ں کی املاک کو ضبط کرنے کی کوشش

منگل 25-04-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج کی فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ سے تین زخمی درجنوں بے ہوش
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پرتشدد جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کی املاک کو ضبط کرنے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

قراوہ بنی حسان کے میئر ابراہیم عاصی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کےشہر سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے قراوہ بنی حسان میں فلسطینی نوجوان اور صہیونی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،  اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نیتجے میں تین فلسطینی زخمی اور آنسو گیس کے باعث درجنوں بے ہوش ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ صہیونی فورسز کے ساتھ پر تشدد جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جبکہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیو ں کی املاک کو ضبط کرنے کی کوشش کی اور اس کے ساتھ مزاحمت پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

انھوں نے بتایا کہ  یہ قصبہ  صہیونی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل چھاپوں کی زد میں ہے، جن میں سے تازہ ترین واقعہ آج صبح کے وقت پیش آیا  جب متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ان کا سامان چھینا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قابض افواج کی طرف سے تقریباً روزانہ کی دراندازی کا مشاہدہ کرتے ہیں، جن کا اختتام عام طور پر متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری اور زخمی ہونے اور بعض اوقات شہادت  پر ہوتا ہے۔

Tags: ابراہیم عاصیاسرائیلیصہیونیفلسطینیقراوہ بنی حسانمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.