(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوابولا اور قبلہ اول میں خواتین اور بچوں سمیت موجود تمام افراد کو عبادات سے روک دیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کےمطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور تمام داخلی راستوں کو بند کرتے ہوئے قبلہ اول میں موجود خواتین اور بچوں سمیت تمام فلسطینیوں کو عبادت سے روکتے ہوئے ایک قطار میں کھڑا کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد میں موجود ایک طالبہ فاطمہ الشروق کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ اس کے علاوہ ایک اٹھارہ سالہ نوجوان ابراہیم عابد سمیت 14 دیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔