(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے تلمودی تعلیمات کے مطابق اشتعال انگیزی کرتے ہوئے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کے اشتعال انگیز گروہوں کو مسجد اقصیٰ میں دھاوے کی اجازت دی ، فول پروف سیکیورٹی میں آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر اشتعال انگیز دورے کئے۔
اس سے قبل گذشتہ روز صہیونی فوج اور صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کرتے ہوئے مسجد میں بجلی کی سپلائی منقطع کردی تھی، مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔